کرکٹ میں 'کیپٹن کول' کے نام سے مشہور دھونی کو غصہ کیوں نہیں آتا؟

کرکٹ میں 'کیپٹن کول' کے نام سے مشہور دھونی کو غصہ کیوں نہیں آتا؟
کرکٹ میں 'کیپٹن کول' کے نام سے مشہور دھونی کو غصہ کیوں نہیں آتا؟
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کرکٹ کے 'کیپٹن کول' کے نام سے مشہور ہیں اور کہا جاتا ہے کہ انہیں غصہ نہیں آتا. دھونی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ فیلڈ میں اپنے جذبات پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ بھی انسان ہیں.

انڈیا  ٹوڈے کے مطابق ایک تقریب کے دوران دھونی نے کہا کہ سچ کہوں تو جب ہم میدان میں ہوتے ہیں تو ہم کوئی غلطی نہیں کرنا چاہتے چاہے وہ غلط فیلڈنگ ہو، کیچ چھوڑنا ہو یا کوئی اور غلطی۔"میں ہمیشہ یہ جاننے کی کوشش کرتا ہوں کہ کسی کھلاڑی نے کیچ کیوں چھوڑا یا کسی نے مس فیلڈ کیوں کیا۔ غصہ  ہونے سے  کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ سٹینڈز سے پہلے ہی 40,000 لوگ دیکھ رہے ہیں اور کروڑوں لوگ میچ (ٹی وی، سٹریمنگ پلیٹ فارم پر) دیکھ رہے ہیں۔ مجھے یہ دیکھنا ہے کہ مس فیلڈ  کی کیا وجہ ہے. "

انہوں نے کہا کہ  اگر کوئی کھلاڑی گراؤنڈ پر 100 فیصد توجہ رکھتا ہے اور اس کے باوجود وہ ایک کیچ چھوڑتا ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ یقیناً، میں یہ بھی دیکھنا چاہتا ہوں کہ اس سے پہلے اس نے پریکٹس کے دوران کتنے کیچ لیے. اگر اسے کہیں کوئی مسئلہ تھا اور وہ بہتر ہونے کی کوشش کر رہا ہے یا نہیں۔ میں ان تمام پہلوؤں پر توجہ دینے کی بجائے اس بات پر توجہ مرکوز کرتا تھا کہ آیا کوئی کیچ ڈراپ ہوا ہے۔ شاید اس کی وجہ سے ہم کوئی گیم ہار گئے لیکن کوشش ہمیشہ یہی رہی کہ خود کو کھلاڑیوں کی جگہ رکھ کر دیکھوں۔

دھونی نے تقریب میں موجود لوگوں کو مخاطب کرکے کہا میں بھی انسان ہوں۔ میں اندر سے ویسا ہی محسوس کروں گا جیسے آپ سب نے محسوس کیا تھا۔ جب آپ باہر جاتے اور آپس میں میچ کھیلتے ہیں تو آپ کو برا لگتا۔ ہم تو پھر اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں تو ہمیں برا لگے گا۔ لیکن ہم ہمیشہ اپنے جذبات پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید :

کھیل -