ملک کی خواتین اپنے حقوق سے ناواقف ہیں،صوبیہ فلک راؤ
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سکھر صوبیہ فلک را ؤنے کہا ہے کہ خواتین کو باہر نکلنے کے لئے کافی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے تعلیم نہ ہونے کے باعث خواتین اپنے حقوق سے ناواقف ہیں۔ مجھے میری فیملی کی سپورٹ حاصل ہے اور آج اسی وجہ سے اس مقام پر ہوں کہ لوگوں کے درمیان میں رہ کر ان کیمسائل حل کر سکوں۔ برسوں کے کام چند دنوں میں ٹھیک نہیں ہوسکتے، خدمت خلق مشن، عوام کو سہولیات فراہم کرنا فرض ہے، اسسٹنٹ کمشنر سکھر صوبیہ فلک راؤ کا صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے چارج سنبھالے ابھی کچھ دن ہوئے ہیں سالہا سال سے بگڑے معاملات ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا ، اسسٹنٹ کمشنر صوبیہ فلک را نے کہا کہ عوام کی خدمت میری ذمے داری بھی ہے اور فرض بھی ہے اس فرض کو پورا کرنے میں کوئی کوتائی مجھے قبول نہیں، عوامی خدمت کو سب سے پہلے ترجیح دونگی ، صوبیہ فلک را نے مزید کہا کہ ہفتے کی بنیاد پر ایک دن عوام کا رکھوں گی تاکہ جس کو جو بھی مشکلات درپیش ہیں وہ میرے آفس آکر اپنے مسائل بیان کرسکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایک عورت کو باہر نکلنے کے لئے کافی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے تعلیم نہ ہونے کے باعث عورتیں اپنے حقوق سے ناواقف ہیں۔ مجھے میری فیملی کی سپورٹ حاصل ہے اور آج اسی وجہ سے اس مقام پر ہوں کہ لوگوں کے درمیان میں رہ کر ان کے مسائل حل کروں، انہوں نے کہا کہ میری فیملی کی حمایت میرے ساتھ نہ ہوتی تو میں بھی یہاں کی باقی عورتوں کی طرح گھر سے باہر قدم نہیں رکھ سکتی تھی اس لئے دیگر خواتین سے کہنا چاہونگی کہ آپ میدان میں آئیں اور عوام کی خدمت جاری رکھیں۔
