خدائی خدمتگار شیرمالک منیجر آف کوٹ انتقال کر گئے
سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کونسل کے سابقہ ممبر اور خدائی خدمتگار شیرمالک منیجر اف کوٹ انتقال کر گئے۔مرحوم کانمازجنازہ کوٹ ملاکنڈایجنسی میں ادا کی گئی جس میں علاقے کے عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ وہ ملگری استاذان کے سابقہ ضلعی صدر ماسٹر عبدالخالق اور ماسٹر محمدعالم کے بھائی جبکہ اضغر امین کے والد صاحب، اے این پی کے ضلعی جائنٹ سیکرٹری گل زمین اور جنرل کونسلر محمدنواب کے چچا زاد بھائی تھے
