پشاور اپ لفٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت تاریخی پشاور یونیورسٹی میں ترقیاتی منصوبے جار ی

      پشاور اپ لفٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت تاریخی پشاور یونیورسٹی میں ترقیاتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    پشاور(سٹاف رپورٹر)کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کی زیر نگرانی پشاور اپ لفٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت تاریخی پشاور یونیورسٹی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں جناح کالج کی مرمت اور فرش بندی مکمل ہوچکی ہے جبکہ پشاور یونیورسٹی میں 1.3 کلومیٹر پر محیط سنٹرل کار پارکنگ پر کام جاری ہے کار پارکنگ کی تکمیل سے پشاور یونیورسٹی میں کار پارکنگ کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور یونیورسٹی کے سڑکوں اور دیگر تدریسی مقامات پر گاڑیاں کھڑی کرنے کی روایت ختم ہوجائے گی اس کے علاوہ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطالبے پر 4 عدد پبلک لیٹرین پر کام بھی جاری ہے جو کہ جلد مکمل ہو کر یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے کر دی جائے گی اس کے علاوہ تاریخی پشاور یونیورسٹی میں پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے تمام پٹ پاتھوں کی کشادگی پر بھی کام جاری ہے جو کہ جلد مکمل کر لی جائے گی اس کے علاوہ جی ٹی روڈ پر تاریخی سٹی نمبر 1 اسکول(گورنمنٹ ہائر سیکنڈری حسنین شہید اسکول) کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی پر بھی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ پشاور محکمہ مال کے قدیمی محافظ خانہ کو محفوظ بنانے اور محافظ خانے کی مرمت کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ان منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا کمشنر پشاور ڈویژن نے تمام منصوبوں پر شفافیت سے کام کی رفتار تیز کرنے اور تعمیراتی کام کے دوران عوامی تکالیف کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایات جاری کئے