امریکہ کا یوکرین کو  32 کروڑ ڈالرز سے زائد  کی فوجی امداد دینے کا اعلان

  امریکہ کا یوکرین کو  32 کروڑ ڈالرز سے زائد  کی فوجی امداد دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانےٹرنگ ڈےسک)امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے 32 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کے فوجی امدادی پیکج کی منظوری دینے کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے 21 ستمبر کو وائٹ ہاو_¿س میں امریکی ہم منصب سے ملاقات کی۔اس فوجی امداد کے تحت امریکا کی جانب سے یوکرین کو فضائی دفاع میزائل، HIMARS راکٹ، ایوینجر فضائی دفاعی نظام، وائر گائیڈڈ میزائل، اینٹی آرمر سسٹمز اور گولہ بارود دیا جائے گا۔امریکا کی جانب سے چھوٹے اسلحے کے لیے 30 لاکھ سے زائد راو_¿نڈز بھی فراہم کیے جائیں گے۔ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ اس پیکج کے تحت 59 لائٹ ٹیکٹیکل وہیکلز اور دیگر آلات بھی یوکرین کے حوالے کیے جائیں گے۔یوکرینی صدر امریکا سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی حاصل کرنا چاہتے تھے تاہم وہ اس پیکج میں شامل نہیں۔

 امریکہ

مزید :

صفحہ اول -