محکمہ صحت میں فیلڈ سٹاف کو پٹرول الاو_¿نس کے لاکھوں روپے تقسیم

   محکمہ صحت میں فیلڈ سٹاف کو پٹرول الاو_¿نس کے لاکھوں روپے تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیروز والہ( نامہ نگار) پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باو_¿جود محکمہ صحت میں فیلڈ سٹاف کو پٹرول الاو_¿نس کے لاکھوں روپے تقسیم کر دیئے گئے ہیں محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمتوں کا اثر محکمہ صحت کے بجٹ پر بھی پڑا ہے تاہم فیلڈ سٹاف کے پٹرول کے استعمال کی حد پر قدغن نہیں لگائی اور محکمہ صحت کے فیلڈ سٹاف ویکسی نیٹر اور دیگر عملہ شامل ہے کو پٹرول الاو_¿نس کی ادائیگی پٹرول کی نئی قیمتوں کے حساب سے کرنا پڑ رہی ہے ای پی آئی ویلفیئر فیڈریشن کے صدر میاں عادل انور نے پٹرول الاو_¿نس کی ادائیگی پر سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر امان اللہ قاضی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فہد وحید کی کوششوں کو سراہا ہے۔