ڈی پی اوقصورکی چوکی پرانا لاری اڈا میں کھلی کچہری

ڈی پی اوقصورکی چوکی پرانا لاری اڈا میں کھلی کچہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(بیورورپورٹ )ڈی پی اوقصورطارق عزیز سندھونے چوکی پرانا لاری اڈا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، شہریوں کی پولیس کے متعلق شکایات پر فوری احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق عوام کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے اور شہریوں کی شکایا ت کے ازالے کیلئے ڈی پی اوقصور نے چوکی پرانا لاری اڈا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،لوگوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے اس موقع پرڈی ایس پی سٹی سرکل محمد سیف اللہ بھی انکے ہمراہ تھے۔ کھلی کچہری کے دوران ڈی پی اوقصور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوامی مسائل کا حل اورعوام کو انصاف مہیا کرنا ہے اور یہ کام خدمت سے ممکن ہے صرف عوامی خدمت کے ذریعے خدااور اُس کی مخلوق کو راضی کیا جاسکتا ہے میں آپ کو انصاف دلوانے کے لیے آپ کی دہلیز پر حاضر ہوں،اُنہوں نے کہا کہ ہم عوامی خادم ہیں ہمارا کام عوام کو انصاف مہیا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ مظلوموں اور شریف شہریوں کو تنگ کرنے والے غنڈا عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

بعدازاں ڈی پی او قصورنے تھانہ کھڈیاں میں بھی کھلی کچہری کے دوران سائلین کی شکایات کو سنااور مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔