اسوہ رسول کی ترویج وقت کی اہم ضرورت ہے،طاہر رضا بخاری

  اسوہ رسول کی ترویج وقت کی اہم ضرورت ہے،طاہر رضا بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے کہا کہ ا_±سوہ رسول کی ترویج وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سیرت طیبہ کے ابلاغ کے لئے حکومت مستعد اور محکمہ اوقاف کے جملہ ادارے اور وسائل بروئے کار ہیں، وہ ایوانِ اوقاف میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ صوبائی سطح پر میلاد النبی کی تقریبات کا اہتمام شایانِ شان ہوگا، صوبائی سیرت کانفرنس 28ستمبر کو الحمراہال میں ہوگی،جس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب مہمان ِخصوصی، جبکہ نگران صوبائی وزیر اوقاف بیرسٹر سیّد اظفر علی ناصر اِن تقریبات کی سرپرستی کریں گے۔ کانفرنس"ملکی معاشی استحکام کے لئے حکمت عملی، سیرت النبی کی روشنی میں " کے مرکزی موضوع کے تحت ہوگی۔ اس موقع پر مقابلہ کتب سیرتِ کتب طیبہ و مجموعہ ہائے کے حوالے سے سال 1444ہجری کے مقابلے میں امتیازی پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں اعزازات بھی تقسیم ہوں گے۔ نمائش ِ کتب سیرت، اسلامیات و پاکستانیات کا انعقا09 تا 11 ربیع الاوّل الحمرا گیلری میں ہوگا، تمام ڈویڑنل ہیڈ کوارٹرز اور زونل سطح پر زونل سیرت کانفرنسز کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احمد افنان، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف آصف علی فرخ، عامر علی چشتی، وسیم عباس، اسلم سپرا، عبد الغفور، آصف اعجاز، محمد طاہر،حافظ محمد جاوید شوکت، عبد الستار ، توقیر محمود، شاہد حمید ورک، اشفاق ڈیال، شیخ محمد جمیل، غلام الرسول و دیگر بھی موجود تھے۔