عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ،فتنہ قادیانیت کا تعاقب جاری رکھیں گے،علمائ

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ،فتنہ قادیانیت کا تعاقب جاری رکھیں گے،علمائ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی ،مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم،قاری عبدالعزیز، مولانا عبدالواجد ، مولاناابوبکرصدیق ، مولاناسمیع اللہ ، مولانا محمدا رشد ، قاری محمدامیر ، مولانامحمداقبال ، مولانا عابد ارشاد نے خطبات جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا ہے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور فتنہ قادیانیت کے بھرپور تعاقب جاری رکھیں گے ۔،عوام الناس کو اسلام کے بنیا دی عقید ختم نبوت کو روشناس کرانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے اور کل قیامت والے دن حضوراقدس کی شفاعت کاذریعہ بنے گا۔علماءنے عوام الناس کو30ستمبر کو مانگا منڈی لاہور کرکٹ گراو_¿نڈمیں ہونیوالی تاریخ سازختم نبوت کانفرنس کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ یہ کانفرنس فقیدالمثال اورعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمانی اور بنیادی فرض ہے ۔حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پر موئثرومکمل عملدرآمد کراتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی آئینی و قانونی ذمہ داری پوری کرے۔

قانون تحفظ ناموس رسالت کیخلاف بیرونی دباﺅ اوراندرونی سازشوں کو ناکام بنایا جائے ۔ قادیانیت نوازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور مسلمانان پاکستان ختم نبوت کے خلاف کوئی ناپاک سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ قادیانی لابی ملک دشمن سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ پاکستان کو ناکام ریاست بنانے کی عالمی سازشیں عروج پر ہیں۔ اسلام اور پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔