لیسکو کاڈیڈڈیفالٹرز سے ریکوری آپریشن جاری ، مزید 61.31ملین وصول 

لیسکو کاڈیڈڈیفالٹرز سے ریکوری آپریشن جاری ، مزید 61.31ملین وصول 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور(نےوز رپورٹر)لیسکو میں ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کا سلسلہ جاری،61.31 ملین کی وصولی کرلی گئی، اب تک کے آپریشن میں مجموعی طور پر 291.85 ملین کی ریکوری کرلی گئی۔ نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم ٹی اینڈ جی ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے129ڈیڈڈیفالٹرز سے 4.29 ملین اورایسٹرن سرکل میں 117 ڈیڈ ڈیفالٹرز سے35.62 ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاو_¿ن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 129ڈیفالٹرزسے3.75ملین ساور ساو_¿تھ سرکل میں 68ڈیفالٹرز سے1.64 ملین کی ریکوری کی۔اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 78ڈیفالٹرزسے2.14ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 79ڈیفالٹرز سے2.86ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 127ڈیفالٹرز سے1.89ملین جبکہ قصور سرکل میں 399ڈیفالٹرزسے9.12ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لیسکو حکام نے سات روز سے جاری ریکوری مہم کے دوران مجموعی طور پر9100 ڈیفالٹرز سے291.85 ملین روپے کی وصولی کی۔ نادرن سرکل میں 985 ڈیفالٹرز سے34.01ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 1181ڈیڈڈیفالٹرز سے84.04 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 1121 ڈیفالٹرزسے40.91ملین اور ساو_¿تھ سرکل میں 684ڈیفالٹرز سے17.70ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکا نہ سرکل میں 550ڈیفالٹرزسے13.16ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 885ڈیفالٹرز سے29.35ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 1275ڈیفالٹرز سے18.54ملین جبکہ قصور سرکل میں 2419ڈیفالٹرزسے54.14ملین کی ریکوری کی گئی۔

ڈیڈ ڈیفالٹرز

مزید :

صفحہ آخر -