بھارتی تنظیم آرایس ایس کینیڈا میں سکھ فیملیز کو ٹارگٹ کررہی ہے : مشعال ملک
ننکانہ صاحب(آئی این پی)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی معاون خصوصی مشعال ملک کا کہنا ہے کہ اس وقت سکھ بہن بھائی بہت مشکل میں ہیں، میں ان کے ساتھ ہوں،ننکانہ صاحب میں نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی معاون خصوصی مشعال ملک گوردوارہ جنم استھان پہنچ گئیں،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ،مشعال ملک نے کہا کہ کینیڈا کے اندر سکھ فیملیز کو آر ایس ایس کے لوگ کو ٹارگٹ کر رہے ہیں جبکہ ہندوستان میں بھی کھلے عام اقلیتوں کا قتلِ عام کر رہے ہیں، خالصتان کے حامی سکھوں کو پوری دنیا میں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی معاون خصوصی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو ٹارچر کیا جا رہا ہے، یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، ہندوستان کی تنظیم آر ایس ایس ایک دہشت گرد تنظیم ہے جو پوری دنیا میں سکھوں اور کشمیریوں کا قتلِ عام کر رہی ہے،مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہندوستان کے اندر گرجا گھروں، مساجد اور گوردواروں کو بھی شہید کیا جا رہا ہے۔
مشعال ملک
