نشتر ہسپتال سے گرفتار جعلی ڈاکٹر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

  نشتر ہسپتال سے گرفتار جعلی ڈاکٹر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خصو صی ر پورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نےجنوبی پنجاب کے سب سے بڑے نشتر ہسپتال سے گرفتار جعلی ڈاکٹر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ (بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ کینٹ کے مطابق مسیحا کا لباس اوڑھنے والا جعلی ڈاکٹر گرفتار کیا گیا۔ملزم نشتر ہسپتال میں اپنے آپ کو ڈاکٹر ظاہر کرکے گھنانے جرم کا مرتکب پایا گیا۔ چالاک ملزم ڈاکٹر کا روپ دھار کر ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوا ، گرفتاری پر تفتیش شروع کی گئی۔ملزم کی شناخت محمد احسان ولد منشا کے نام سے ہوئی جو 136/10R جہانیاں کا رہائشی ہے۔ملزم سے اس کے نام سے بنی ہوئی ایم بی بی ایس کی جعلی سٹمپ بھی برآمد کر لی گئی تاہم عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔