ڈیرہ:فاروق احمد علوی ڈائریکٹر تعلیمات تعینات، اساتذہ کی مبارکباد
جامپور(نامہ نگار) سیکرٹری تعلیم پنجاب نے سابق سی ای اوتعلیم راجن پور محمد فاروق احمد علوی گریڈ بیس کے افسر کو ڈائریکٹر تعلیمات تعینات کر دیا ہے۔جو پچیس ستمبر بروز سوموار کو ڈیرہ غازی خان پہنچ کرکے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ دریں اثنا پنجاب سنیئر سٹاف(بقیہ نمبر61صفحہ7پر )
ایسویسی ایشن پنجاب کے صدر حافظ ناصر خان۔ پی ٹی یو کے مرکزی نائب صدر سید قیصر حسین بخاری۔ نصر اللہ بھٹی۔ سرپرست اعلی وسابق ای ڈی اوتعلیم خالد محمود بھٹہ۔ سی ای اوتعلیم بلال احمد عباسی۔ ڈی ای او راجن پور ملک عبدالحمید۔ محمد شفیق ساجد۔ ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر امجد اسلام پتافی۔ سابق ڈی ای او ذاہدہ عقیل خان۔ ناصر حسین خان۔ میڈیم نگہت گل۔پرنسپل میڈیم انیلہ ظفر خان ودیگر نے مبارک دیتے ہوئے ان کی تعناتی کو ضلع راجن پور کے لیے نیک شگون قرار دیتے ہوئے توقع ظائر کی کہ راجن پور کی تعلیمی محرومی کا خاتمہ ہو گا،،،
