حادثہ،1جاں بحق،بیروزگاری پر خودکشی، ایک لاش برآمد

حادثہ،1جاں بحق،بیروزگاری پر خودکشی، ایک لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

ملتان، احمد پور شرقیہ(وقائع نگار، سٹی رپورٹر)گھریلو حالات اور بے روزگاری سے دل برداشتہ ہو کر 36 سالہ شخص تیز رفتار ٹرک کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ریسکیوحکام کے مطابق حسن سوالی چوک مظفر گڑھ روڈ ملتان سے ایکسیڈنٹ کی کال موصول ہوئی کالر کے مطابق ایک شخص ٹرک کے نیچے آ گیا ہے اور شدید زخمی ہے اطلاع ملتے ریسکیو ٹیمیں موقع پر(بقیہ نمبر67صفحہ7پر )

 پہنچ کربتایا کہ موقع پر موجود لوگوں کے مطابق آدمی نے خود ٹرک کے آگے چھلانگ لگائی اور موقع پر جابحق ہو گیاواقعے کی اطلاع 15 پر پولیس کو دی گئی مقامی پولیس موقع پر موجود ریسکیو اہلکاروں نے ڈیڈ باڈی کو پولیس کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کر دیالواحقین نے ڈیڈ باڈی نشتر شفٹ کروانے سےانکار کر دیا دوسری جانب مقامی پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے کی شناخت 36 سالہ محمد صاحب یارولد رحیم بخش سکنہ چاہ سنارے والا ملتان کے نام سے ہوئی ہے جو گھریلو حالات اور بےروزگاری سے تنگ اکرخودکشی کی ہے تا ہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔تھانہ ڈیر ہ نواب صاحب کی حدود میں پانچ روز قبل خدا بخش نامی شخص کا رشتہ داروں سے جھگڑا ہواتھا ۔ جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ جس کا مقدمہ تھانہ ڈیر ہ نواب صاحب میں درج ہواتھا۔ زخمی کو بہا و ل وکٹوریہ ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز زخمی خدا بخش زخموں کی تاب نہ ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔پولیس کو ایک نامعلوم شخص کی لاش برامد ہوئی ہے معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ پاک گیٹ کے علاقے چوک پر ایک نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر راہگیروں نےپولیس کو اطلاع دی مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کرنے کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کر دی دوسری جانب مقامی پولیس کے مطابق نامعلوم شخص کی شناخت نہ ہوسکی نہ ہی کوئی جسم پر تشدد نشانات تھے جو بظاہر نشئی معلوم ہوتا ہے تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ اور ورثا کی شناخت کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے