پاکستان جرنلسٹس فورم کے سابق صدر شاہد نعیم کے چھوٹے بھائی محمد عابد نعیم انتقال کر گئے

پاکستان جرنلسٹس فورم کے سابق صدر شاہد نعیم کے چھوٹے بھائی محمد عابد نعیم ...
پاکستان جرنلسٹس فورم کے سابق صدر شاہد نعیم کے چھوٹے بھائی محمد عابد نعیم انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(بیورو رپورٹ) پاکستان جرنلسٹس فورم کے سابق صدر، نمائندہ جنگ اور جیو جدہ سعودی عرب محمد شاہد نعیم کے چھوٹے بھائی محمد عابد نعیم طویل علالت کے بعد گذشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے.

جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید اور پاکستان جرنلسٹس فورم کے چئیرمین امیر محمد خان، صدر معروف حسین، جنرل سیکریٹری جمیل راٹھور، سینئیر رکن عامل عثمانی، اسد اکرم، خالد چیمہ، محمد عدیل، غلام مصطفی، جاوید راہو، مریم شاہد، خالد خورشید، امانت اللہ اور فوزیہ  نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی فرمائے  اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین. یہ نظام الٰہی ہے جس کے مطابق ہر ذی روح نے اس فانی دنیا کو چھوڑنا ہے اور اللہ کی طرف لوٹنا ہے لیکن انسانی فطرت ہے کہ وہ اپنے پیاروں کے بچھڑنے پر غمگسار اور رنجیدہ ہوتا ہے. شاہد نعیم اور انکی پوری فیملی جس دکھ اور کرب سے گذر رہے ہیں پی جے ایف اس غم کی گھڑی میں ان کیساتھ ہے.