منظور وسان نے عام انتخابات کے تاریخ کے بارے میں پیش گوئی کردی

منظور وسان نے عام انتخابات کے تاریخ کے بارے میں پیش گوئی کردی
منظور وسان نے عام انتخابات کے تاریخ کے بارے میں پیش گوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیرپور (آئی این پی ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظوروسان نے عام انتخابات 28 جنوری 2024 کو ہونے کی پیش گوئی کردی۔

الیکشن سے متعلق اہم بیان دیتے  ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان نے کہا ہے کہ عام انتخابات 28 جنوری 2024 کو ہونگے جس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے مابین سخت مقابلہ ہوگا۔ سندھ میں پی پی پی کے خلاف تمام جماعتوں کا اتحاد بنے گا جو مشترکہ الیکشن لڑیں گے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں، اگلے انتخابات میں( ن )لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان مقابلہ ہوگا، سندھ میں پیپلز پارٹی اکثریت سے جیتے گی، مختلف جماعتیں جے ڈی اے میں شامل ہوں گی لیکن پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔

 منظور وسان نے کہا کہ میرا خیال ہے نواز شریف واپس آئیں گے، عوام انہیں چاہتے ہیں جو عوام کو ریلیف دے، نگران حکومت کا کام الیکشن کروانا ہے، مہنگائی سے غریب عوام متاثر ہوتے ہیں، کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، احتساب کے نام پر سیاسی انتقام نہ لیا جائے۔