کنول آفتاب کی سرفنگ کرتے نئی ویڈیو وائرل ہوگئی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی ملائیشیاءمیں سرفنگ کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ٹک ٹاکر میاں بیوی ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب ان دنوں ملائیشیاءمیں چھٹیاں منا رہے ہیں اور کنول آفتاب سیاحتی مقامات پر بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز مسلسل اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر پوسٹ کر رہی ہیں۔
ان کی طرف سے سرفنگ کرنے کی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں وہ حیران کن طور پر سرفنگ بورڈ پر خود کو متوازن رکھتے ہوئے ماہرانہ انداز میں سرفنگ کر رہی ہوتی ہیں تاہم آخر میں وہ بورڈ سے گر جاتی ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں کنول آفتاب لکھتی ہیں کہ ”اس جگہ پر ہر کوئی لازمی گرتا ہے، سرفنگ کے ماہرین کے سوا۔“ سرفنگ میں ان کی مہارت دیکھ کر بیشتر انٹرنیٹ صارفین حیرت کا اظہار رہے ہیں اوربعض آخر میں گرنے پر ان کی خیرخیریت بھی دریافت کر رہے ہیں۔
