میرا مسئلہ بلاول اور مریم کو وزیراعظم بنانانہیں،سراج الحق

میرا مسئلہ بلاول اور مریم کو وزیراعظم بنانانہیں،سراج الحق
میرا مسئلہ بلاول اور مریم کو وزیراعظم بنانانہیں،سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ آج مہنگائی کے خلاف تمام پارٹی غائب ہیں ،صرف جماعت اسلامی میدان میں ہے۔

لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر جماعت اسلامی کے دھرنے کے تیسرے روز خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قرض لینے میں کامیاب حکمران ایسے کرتا ہے جیسے کشمیر فتح کیا ہو،آج ہمارا قومی نشان چاند تارا نہیں ہے، آج کے حکمرانوں نے ہمارا قومی نشان کشکول بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا مسئلہ آصف زرداری کی طرح بلاول کو وزیراعظم بنانا نہیں ہے، میرا مسئلہ نواز شریف کی طرح مریم نواز کو وزیراعظم بنانا نہیں ہے۔میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری قوم مہنگائی کی آگ میں جل رہی ہے، پاکستان میں ہر چیز مہنگی ہے صرف ایک چیز موت سستی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ غریب کا چولہا ٹھنڈا اور دو وقت کی روٹی نہ ملے تو جماعت اسلامی نکلتی ہے۔ جب مظلوم کو عدالتوں میں انصاف نہ ملے تو پھر جماعت اسلامی نکلتی ہے، جماعت اسلامی امید کی شمع بن کر میدان میں نکلتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ظالمو شرم کرو آج تم جس جگہ بیٹھے ہو ہمیشہ اس جگہ نہیں رہو گے۔

روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔