لائیو سپیس کے دوران محمد آصف کے منہ سے احسان اللہ کے لیے گالی نکل گئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے سابق فاسٹ باولر محمد آصف کے منہ سے باولر احسان اللہ کے لیے گالی نکل گئی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر محمد آصف لائیو سپیس سیشن میں بات کر رہے تھے ۔ اس دوران وہ احسان اللہ کے ساتھ ہونے وال بات چیت کے بارے میں بتا رہے تھے کہ ان کے منہ سے گالی نکل گئی ۔
محمد آصف نے بتا یا کہ ایک دن میری احسان اللہ سے بات ہو رہی تھی تو میں نے احسان اللہ کو بتا یا کہ تم اگر آگے گیند کرو گے تو زیادہ وکٹیں لو گے جس پر احسان اللہ نے جواب دیا کہ بھائی میں بلے بازوں کے سر پر گیندیں مارنا چاہتا ہوں ۔محمد آصف نے سوال کیا کہ سر پر گیندیں مارنے سے بلے باز آوٹ ہو جائے گا تو احسان اللہ نے جواب دیا نہیں ۔ اس سے آگے محمد آصف نے گالی دیتے ہوئے کہا کہ اگر گیند آگے وکٹوں میں ماروں گے تو بلے باز آوٹ ہو گا۔ محمد آصف کے منہ سے گالی سن کر سپورٹس صحافی شعیب جٹ نے انہیں کہا کہ بھائی گالی نہ دیں ہم لا ئیو ہیں۔
فیصلہ آپکے ہاتھ میں ہے...
— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) September 23, 2023
اللہ تعالیٰ ایسے بلیک میلرز اور جواریوں سے بچائے جنہوں نے ملک کی عزت کو بیچا اور اب ہمارے کھلاڑیوں کا مورال ڈاون کررہے اور انکو گالیاں نکال رہے ہیں...
اللہ انکو نیک ہدایت دے آمین ثم آمین
محمد آصف کوئی شک نہیں بہت بڑے باولر تھے لیکن اس طرح اپنے. قومی… pic.twitter.com/ZhIjQF7wVh