کراچی:ڈاکو45لاکھ روپے مالیت کا سونا لوٹ کرفرار

کیپشن: فائل فوٹو
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)عبداللہ ہارون روڈ پر صراف کے کارخانے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ ڈاکو سونے کے کارخانے سے 45 لاکھ روپے کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، جس میں ایک ملزم کو موٹرسائیکل پر اور دیگر کو پیدل فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کررہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے تحت سخت سے سخت سزادلوائیں گے۔