پہلےون ڈے میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

پہلےون ڈے میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی
پہلےون ڈے میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 86 رنز سے شکست دے دی۔ میرپور میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 254 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔مہمان ٹیم کی جانب سے ٹام بلینڈل 68 اور ہینری نیکولس نے 49 رنز کی اننگز کھیلی۔خالد احمد اور مہدی حسن مرزا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

نیوزی لینڈ کے دیے گئے 255 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 41.1 اوورز میں 168 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ہوم ٹیم کے محموداللّٰہ 49 اور تمیم اقبال 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کے اش سوڈھی نے 10 اوورز میں 39 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مزید :

کھیل -