اسرائیلی فوج  کا چوری شدہ ٹینک ’’کباڑ ‘‘سے برآمد

اسرائیلی فوج  کا چوری شدہ ٹینک ’’کباڑ ‘‘سے برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یروشلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کے فوجی علاقے سے چوری کیا گیا ٹینک کباڑ خانے سے برآمد ہوگیا، حکام کا کہنا ہے کہ ٹینک جنک یارڈ میں پھینک دیا گیا تھا۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ 65 ٹن وزنی ٹینک ایک فوجی اڈے کے قریب اسکریپ یارڈ میں لاوارث پایا گیا۔انہوں نے چوری کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ٹینک کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں فوج کے گرین ٹینک ٹاورز کے ساتھ دھات اور دیگر صنعتی عمارتوں کے زنگ آلود اسکریپ بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

چوری شدہ ٹینک سے متعلق فوج کا مؤقف ہے کہ مرکاوا 2 ٹینک کو کئی سال قبل غیر فعال کیا گیا تھا اور وہ غیر مسلح تھا۔