جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم اختر افغان نے جس انداز میں اکثریتی فیصلے پر اختلاف کا اظہار کیا وہ مناسب نہیں،تفصیلی فیصلہ

Sep 23, 2024 | 01:47 PM

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

 نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق 70 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا جس میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

8 ججز نے تفصیلی فیصلے میں دو ججز کے اختلافی نوٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان نے 12 جولائی کے اکثریتی فیصلے کو آئین سے متصادم قرار دیا، جس انداز میں دو ججز نے اکثریتی فیصلے پر اختلاف کا اظہار کیا وہ مناسب نہیں۔  فیصلے میں مزید  کہا گیا کہ جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم اختر افغان کا عمل سپریم کورٹ کے ججز کے منصب کے منافی ہے۔

مزیدخبریں