کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

Sep 23, 2024 | 03:05 PM

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ہے،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں ہے،خیبرپختونخوا حکومت کے پاس کوئی متبادل پلان نہیں ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق امیر مقام کا کہناتھا کہ خیبرپختونخوا میں تیسری بار ایک ہی جماعت کی حکومت ہے،گڈ گورننس اور عوام کی باری کب آئے گی یہ نہیں معلوم،ان کاکہناتھا کہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع دہشتگردی سے متاثر ہیں،لوگوں نے اپنا گھر اور سب کچھ بدامنی کے باعث چھوڑا ہے ،پہلی باردیکھا کہ پولیس بھی سراپا احتجاج ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ گزشتہ روز کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،کسی سفیر اور ان کے خاندان کو نشانہ بنایا جاتا تو دنیا میں کیا پیغام جاتا،صوبے کے چیف ایگزیکٹو کو اس بات کا احساس ہی نہیں،وزیراعلیٰ کے اپنے لوگ کہتے ہیں کہ کمیشن پر لڑائی ہو رہی ہے،وزیراعلیٰ علی امین کبھی صوابی، کبھی اسلام آباد اور لاہورجانے کا کہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا تھا ایک ہفتے میں تمام مقدمات ختم کرونگا، بانی پی ٹی آئی کو نکالنے کا اعلان کیا تھا اس کی بھی ڈیڈلائن گزر گئی۔

مزیدخبریں