پی ٹی آئی کی 41نشستوں کا معاملہ ؛چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں کوئی فیصلہ نہ ہوسکا

Sep 23, 2024 | 03:51 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں پی ٹی آئی کی 41نشستوں کے معاملے پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

"سما ءٹی وی "کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبرز ،حکام اور قانونی ٹیم شریک  ہوئی،اجلاس میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیاگیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آج اجلاس میں بھی کوئی فیصلہ نہ کر سکا،الیکشن کمیشن نے قانونی ماہرین سے مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن کاا جلاس کل دوبارہ ہوگا۔

مزیدخبریں