اسلام آباد ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر اعتراض لگ گیا

Sep 23, 2024 | 05:14 PM


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعتراض لگادیا۔
روز نامہ جنگ کے مطابق بشریٰ بی بی نے عدالت عالیہ اسلام آباد میں اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کےلئے درخواست دائر کی۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ نے درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی اجازت کے بغیر کسی نئے مقدمے میں گرفتاری روکنے کی استدعا کی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراض کے ساتھ سماعت کریں گے۔
درخواست پر اعتراض لگایا گیا ہے کہ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری روکنے کا ریلیف کیسے مانگا جاسکتا ہے؟
بشریٰ بی بی کی درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں