وزیراعظم شہباز شریف کا پارلیمنٹ ہارلے سٹریٹ کے کلینک میں طبی معائنہ

Sep 23, 2024 | 05:22 PM


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کا پارلیمنٹ ہارلے سٹریٹ کی کلینک میں طبی معائنہ کیا گیا۔
وزیراعظم کی کمر میں درد سے متعلق شہباز شریف کا طبی معائنہ ان کے ذاتی معالج نے کیا، کمر میں درد سے متعلق ان کا طبی معائنہ دو گھنٹے تک جاری رہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کو صرف ایک ملاقات کی، وہ کچھ دیر بعد امریکا جانے کیلئے لوٹن ایئرپورٹ روانہ ہوں گے۔
شہباز شریف امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم نے اتوار کا روز لندن میں اپنی رہائش گاہ پر ہی گزارا۔
اس سے قبل ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کےلئے نیویارک روانہ ہورہا ہوں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نیو یارک میں انتہائی مصروف وقت گزرے گا۔

مزیدخبریں