اداکارہ صبا فیصل کےگھرخوشی کی خبر آگئی

Sep 23, 2024 | 05:52 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا فیصل کے گھر خوشی کی خبر آگئی، ان کے ہاں پوتے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ صبا فیصل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں سے پوتے کی پیدائش کی خبر شیئر کی ہے، اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو انکی بہو نیشا طلعت کی گود بھرائی کی ہے۔

ویڈیو میں صبا فیصل کے پوتے کی 2 تصاویر کو ایڈٹ کیا گیا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کے یہاں پوتے کی پیدائش ہوئی ہے، اداکارہ نے اپنے پوتے کا نام محمد حذیفہ ارسلان رکھا ہے۔

اداکارہ صبا فیصل نے کیپشن میں لکھا کہ ’ آج ماشااللہ میں اور فیصل اپنے تیسرے پوتے کے دادا دادی بن گئے، ارسلان نشا اور محمد حذیفہ ارسلان کو اپنی دعا میں یاد رکھیں ‘۔

سوشل میڈیا پر پوتے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہی ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے اداکار ارسلان فیصل اور نشاط طلعت اسی سال جنوری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی ویڈیو اور تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

مزیدخبریں