بچوں کے اغواء اور زیادتی کے الزام میں سب انسپکٹر گرفتار

Sep 23, 2024 | 09:36 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)بچوں کے اغواء اور زیادتی کے الزام میں  اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر صہیب پاشا کوگرفتار کرلیاگیا۔

ملزم کے خلاف سوشل میڈیا پر بچوں کو حبس بے جا میں رکھنے اور زیادتی کرنے کی شکایت موصول ہوئی تھی، جس کے بعد آئی جی اسلام آباد علی ناصررضوی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کاحکم دیا تھا۔

ملزم صہیب پاشا کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کیاگیاہے،ترجمان اسلام آباد پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر نگرانی وقوعہ کی انکوائری عمل میں لائی گئی،اسلام آباد پولیس احتساب کے عمل پر عمل پیرا ہے،کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں،جو بھی پولیس افسر اختیارات سے تجاوز کرے گا  اس کو سخت قانونی و محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزیدخبریں