ضلع کچہری ملتان ، ملزم کی پولیس اہلکار سے تلخ کلامی، وردی پھاڑ دی

Sep 23, 2025

 ملتان(خصو صی ر پورٹر) ڈسٹرکٹ جیل سے ضلع کچہری پیسی پر آنے والے ملزم کی کار سرکار میں مداخلت پولیس نے اندراج مقدمہ کی کارروائی شروع کردی ۔تھانہ لوہاری گیٹ میں درج مقدمہ نمبر 25/ 815 کے ملزم ندیم کو ڈسٹرکٹ جیل سے ضلع کچہری پیشی (بقیہ نمبر9صفحہ7پر )

پر لایا گیا تو ملزم کو بخشی خانہ حوالات سے نکالا اور عدالت لیجانے لگے تو ملزم نے کہا کہ میرے ہاتھ پر ہتھکڑی لگائی جائے جسے بکت سمجھایا مگر ملزم نے ایک نہ سنی اور کانسٹیبل علی رضا کے دست گریبان ہوگیا وردی پھاڑ دی اور کار سرکار میں مداخلت کرتا رہا واقع انچارج کے نوٹس میں آیا تو انچارج منظور احمد نے ملزم کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ چہلیک میں درخواست گزار کردی جس کے بعد پولیس نے ملزم کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے کارروائی شروع کردی۔

مزیدخبریں