کراچی (ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا اور ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ 4 لاکھ روپے تولہ پر پہنچ گیا۔
24 نیوز کے مطابق خالص 24قیراط فی تولہ سونا6000 روپے کے اضافے کے بعد 4لاکھ کی بلندترین سطح پر پہنچ چکاہے۔
22 قیراط سونا3لاکھ 66ہزار 666روپے کا ہوگیا، 21قیراط فی تولہ سونا ساڑھے 3لاکھ روپے کی سطح پر جا پہنچا ہے ۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 31ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 757ڈالر کا ہوگیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں اس اضافے کی وجہ عالمی سطح پر سیاسی و معاشی بے یقینی، روپے کی گرتی ہوئی قدر اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان کو قرار دیا جا رہا ہے۔