ساہیوال میں الیکٹرک بس کا بے مثال استقبال، ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہزاروں لوگ امڈ آئے، مریم نواز نے ویڈیو شیئر کردی

Sep 23, 2025 | 06:58 PM

ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کیا۔  اس دوران ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان نئی بسوں کو دیکھنے کیلئے امڈ آئے۔ 

مریم نواز نے اپنے ایکس پر ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نئی الیکٹرک بس کھچا کھچ بھری ہوئی ہے۔ اس کے باوجود مزید لوگ بھی بس میں سوار ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ رش اتنا زیادہ بڑھ جاتا ہے کہ بس کا دروازہ ہی بند نہیں ہو رہا۔

ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ بس کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے آئے ہوئے ہیں۔ اس دوران لوگوں نے بس کو گھیر رکھا ہے۔ ہر طرف اتنا رش لگ گیا کہ بس کو آگے بڑھنے کا راستہ ہی نہیں ملا۔

مزیدخبریں