الیکشن خونی نظر آرہے ہیں، شوبز حلقے کی رائے

الیکشن خونی نظر آرہے ہیں، شوبز حلقے کی رائے

لاہور ( الیکشن سیل) اداکارہ اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ ووٹروں اور امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں الیکشن خونی نظر آتے ہیں اداکارہ میگھا نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ حکومت الیکشن میں سیکیورٹی فراہم کرسکے گی کیونکہ جس طرح کے ملکی حالات ہیں ان میں الیکشن پُرامن ہوتے نظر نہیں آتے صورتحال سے لگتا ہے کہ الیکشن خونی ہوں گے۔ اداکارہ کنول نے کہا کہ الیکشن پرامن ہوں گے اگر الیکشنوں میں فوج سیکیورٹی ہو تو کوئی خطرہ نہیں ہوگا البتہ اگر فوجی سپورٹ نہ ہوئی تو الیکشنوں میں خطرات ہوں گے۔ میرے خیال میں نگران حکومت اپنی پوری کوشش کررہی ہے کہ الیکشن پُرامن ہوں لیکن یہ تو آنے والا وقت ہی بنائے گا کہ حکومت اپنی کوشش میں کتنی کامیاب ہوتی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...