اے آر وائی فلم ایوارڈز کی تقریب 27اپریل کو کراچی میں ہوگی

اے آر وائی فلم ایوارڈز کی تقریب 27اپریل کو کراچی میں ہوگی
اے آر وائی فلم ایوارڈز کی تقریب 27اپریل کو کراچی میں ہوگی
کیپشن: pic

  

لاہور(فلم رپورٹر) اے آر وائی فلم ایوارڈز کی تقریب 27اپریل کو کراچی میں ہوگی۔اس تقریب کی تیاریاں اس وقت پورے عروج پر ہیں اس میگا ایونٹ میں شرکت کے لئے لاہور سمیت پورے ملک سے فنکار کراچی پہنچ گئے ہیں۔2013 میں 11اردو،6 پنجابی اور17پشتو فلمیں نمائش کے لئے پیش کی گئی تھیں جس میں سے ’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘، ’’وار‘‘، ’’جوش‘‘،’’لمحہ‘‘،’’زندہ بھاگ‘‘، ’’عشق خدا‘‘ اور’’سیاہ‘‘کو ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔اس تقریبمیں بہترین کارکردگی دکھانے والے فنکاروں اور تکنیک کاروں کو ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ایوارڈ جیوری زیبا بختیار ،میڈم سنگیتا اور ثمینہ پیرزادہ پر مشتمل ہے ۔یاد رہے کہ اے آر وائی کے بینر تلے ایک سال کے دوران ’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘،’’زندہ بھاگ‘‘ اور’’وار‘‘جیسی کامیاب فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جا چکی ہیں۔جبکہ ’’کمبخت‘‘اور’’جلیبیاں‘‘بھی اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائیں گی۔

مزید :

کلچر -