نئی سائنس فکشن فلم ’’دی گیور‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

نئی سائنس فکشن فلم ’’دی گیور‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

  

نیویارک (این این آئی)ہالی وڈ کی سنسنی سے بھرپور نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم دی گیور کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔فلپ نوائس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مشہور ناول نگار لوئس لاریزکے بیسٹ سیلنگ ناول سے ماخوذ ہے جس میں غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایک ایسے نوجوان لڑکے کو دِکھایا گیا ہے جسے ایک کمیونٹی اہم ذمہ داری نبھانے کیلئے منتخب کر لیتی ہے۔ زندگی کی حقیقتوں اور خوشی و غم کی عکاسی کرتی اس ایڈونچر فلم کو نکولس سلوراور جیف برجیز نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جبکہ ہالی وڈ اداکاربرینٹن تھوائٹس، ٹیلر سوئیفٹ، جیف برجیز،ماریل اسٹریپ اوراودیہا رش اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔دی گیور 15اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

مزید :

کلچر -