ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی 2014 کا اعلان کردیا گیا

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی 2014 کا اعلان کردیا گیا

  

اسلام آباد(آن لائن) ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی دوہزار چودہ کا اعلان کردیا گیا ، ٹورنامنٹ کے میچز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ کھیلیں گے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سلطان شاہ نے بتایا کہ نجی بینک ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی دوہزار چودہ چوبیس سے تیس اپریل کو کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹورنانٹ میں تینتیس میچ کھیلے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کھلاڑی دنیا بھر میں نام پیدا کر چکے ہیں ،،چند کھلاڑی ایسے ہیں جن پر ٹیم ورلڈ کپ میں پورا انحصار کر رہی ہے۔سلطان شاہ نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ جیتنے والی ٹیم کو ساٹھ ہزار روپے اور رنر اپ کو تیس ہزار روپے انعام دینے کے علاوہ مین آف دی میچ اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی انعامات دیئے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -