سی ڈی اے نے نشتر کلب کو ہرا کرپہلا ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

سی ڈی اے نے نشتر کلب کو ہرا کرپہلا ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

  

اسلام آباد (این این آئی) سی ڈی اے نے نشتر کلب اسلام آباد کو شکست دے کر پہلا انڈور ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی سی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ کلچر آصف جاوید شاہجہان اور سماجی کارکن ملک مہربان علی تھے جنہوں نے جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آغا امجد اللہ، پی ایس بی کے ہاکی کوچ محمود اسلم ڈار،آئی ایچ اے کی ایسوسی ایٹ سیکرٹری خالد محمود، چیف آرگنائزر عامر سلمان اور سید غفران شاہ بھی موجود تھے۔پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میںٹورنامنٹ کا فائنل میچ سی ڈی اے کلب اور نشتر کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں سی ڈی اے نے دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔وقفے تک سی ڈی اے کلب کو 2-1 گول سے برتری حاصل تھی ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ذاکر اللہ نے دو اور عبداللہ نے ایک گول کیا۔

 جبکہ نشتر کلب کی طرف سے عثمان جنجوعہ اور احسان بھٹی نے ایک، ایک گول کیا۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جن میںسی ڈی اے، نشتر کلب، رائزنگ سٹار کلب، اسلام آباد ٹائیگرز کلب، کپیٹل کلب، میڈاس کلب، کیپٹل ٹائیگرز اور یواے ای فالکن کلب شامل تھیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -