بھارتی چترا میگی میراج نے ورلڈ ویمنز سینئر سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

بھارتی چترا میگی میراج نے ورلڈ ویمنز سینئر سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

  

لیڈز (اے پی پی) بھارت کی چترا میگی میراج نے ورلڈ ویمنز سینئر سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ چترا نے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق لیڈیز میں ہونے والے ڈبلیو ایل بی ایس اے ایونٹ میں بھارتی کیوئسٹ چترا میگی میراج نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں بیلاروس کی الینا ایسمولوا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ چترا نے چیمپئن شپ میں تمام میچز جیت کر ناقابل شکست رہیں۔ وہ اب تک ڈبلیو ایل بی ایس اے ایونٹ میں تین گولڈ، تین سلور اور تین برانز میڈلز جیت چکی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -