پی ٹی ایف کی انتظامیہ کمیٹی کی فیڈریشن سے منسلک ٹورنامنٹ کرانےکی ہدایت

پی ٹی ایف کی انتظامیہ کمیٹی کی فیڈریشن سے منسلک ٹورنامنٹ کرانےکی ہدایت

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کی انتظامیہ کمیٹی نے فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس کو ٹورنامنٹ منعقد کرانے کی ہدایت کردی‘ ایونٹ منعقد نہ کرنے والے یونٹس کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘ جونیئر ڈیوس کپ کے کوالیفائنگ میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور فائنل راﺅنڈ میں جونیئر کھلاڑیوں سے اچھی توقعات ظاہر کی ہے ۔ یہ فیصلے گزشتہ روز پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے۔ اجلاس کی صدارت پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم کلیم امام نے کی اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سینئر نائب صدر جمال رضی‘ نادر ممتاز‘ نائب صدر محمد عارف قریشی‘ خزانچی محمد خلیل چغتائی اور آفس سیکرٹری شہزاد اختر علی موجود تھے۔ اجلاس میں جونیئر ڈیوس کپ کے کوالیفائنگ راﺅنڈ میں شاندار کارکردگی کو سراہا ۔

اور توقع ظاہر کی کہ فائنل راﺅنڈ میں بھی قومی جونیئر ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس کے لئے ہر ماہ میں ایک ٹورنامنٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ایونٹ منعقد نہ کرنے والے یونٹس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں رواں سال ستمبر میں تھائی لینڈ کے ساتھ ڈیوس کپ ٹائی کے فائنل کے حوالے سے غور کیا گیا ہے اس کے علاوہ اجلاس میں دیگر اہم امور بھی زیر بحث آئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -