کرکٹر نیل چنموجم انتقال کر گئے
کولمبو (اے پی پی) سری لنکا کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر نیل چنموجم انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 73 سال تھی۔ وہ گزشتہ چار برس سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔ نیل چنموجم آف سپن باﺅلر تھے، انہوں نے 21 فرسٹ کلاس میچز میں 55 وکٹیں حاصل کیں۔
ٹیسٹ سٹیٹس ملنے سے قبل وہ سری لنکا کی جانب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باﺅلر تھے۔