پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جنوری میں ہونے والی سیریز موخر ہونیکا امکان

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جنوری میں ہونے والی سیریز موخر ہونیکا امکان ...

  

              لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آئندہ سال ہونے والی سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کی وجہ سے موخر ہونے کا امکان ہے۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی آپریشنز کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ ورلڈ کپ 2015کی تیاریوں کی وجہ سے پاکستان کے خلاف سیریز کو دو ماہ آگے بڑھادیا جائے، اگر یہ تجویز منظور ہوگئی تو جنوری 2015 میں ہونے والی سیریز اپریل 2015 میں کھیلی جائے گی، بی سی بی کرکٹ آپریشنز کمیٹی کے چیئرمین اکرم خان کا کہنا ہے کہ بورڈ کی کوشش ہوگی کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑی وہاں کیمپ لگا کر موسم سے ہم آہنگ ہوسکیں۔سیریز کے بارے میں حتمی فیصلہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے بعد کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -