حماس اور الفتح کی قیادت کے درمیان مفاہمت کیلئے باضابطہ مذاکرات شروع

حماس اور الفتح کی قیادت کے درمیان مفاہمت کیلئے باضابطہ مذاکرات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


غزہ (اے این این) فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت حماس اور الفتح کی قیادت کے درمیان مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کےلئے باضابطہ مذاکرات شروع ہو گئے۔ رام اللہ سے آئے پانچ رکنی وفد اور حماس کی قیادت میں غزہ کی پٹی میں وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کی رہائش گاہ پر مذاکرات کئے۔ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر خلیل حیہ نے بتایا کہ رام اللہ سے آئے پانچ رکنی وفد کا غزہ کی پٹی میں حماس کی قیادت نے پرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں فریقین میں خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔ مذاکرات میں اب تک مفاہمتی معاہدوں کے طے شدہ نکات پرعمل درآمد پر توجہ مرکوز کی گئی۔
 خیال رہے کہ رام اللہ سے الفتح کی قیادت اور دیگر رہنماں پر مشتمل پانچ رکنی وفد گذشتہ روز شمالی غزہ کی بیت حانون گذرگاہ سے داخل ہوا جہاں وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔رام اللہ سے آئے وفد میں الفتح کی سینٹرل کمیٹی کے رکن عزام الاحمد، فلسطین پروگریسیو پارٹی کے سیکرٹری جنرل مصطفی البرغوثی، عرب ۔ فلسطین فرنٹ کے سیکرٹری جنرل جمیل شحادہ اور پیپلز پارٹی کے رہ نما بسام صالحی اور معروف تاجر منیب المصری شامل تھے۔

مزید :

عالمی منظر -