شامی وزیرخارجہ بیروت کے اسپتال میں داخل

شامی وزیرخارجہ بیروت کے اسپتال میں داخل

  

 بیروت(ثناءنیوز)شامی وزیر خارجہ ولید المعلم کو گذشتہ روز طبیعت ناساز ہونے پر لبنانی دارالحکومت بیروت میں امریکن یونیورسٹی کے میڈیکل سنٹر میں داخل کرادیا گیا ہے۔لبنانی ذرائع کے مطابق ولید المعلم کو گذشتہ ماہ بھی اسی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کے قلب کی شریانوں کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا وہ ماضی میں کسی قسم کے عارضہ قلب میں مبتلا رہے ہیں یا نہیں۔تہتر سالہ شامی وزیر خارجہ بین الاقوامی سفارتی محاذ پر صدر بشارالاسد کے ترجمان کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 اور انھوں نے اسی سال کے اوائل میں جنیوا میں حزب اختلاف کے ساتھ ناکام مذاکرات میں شامی حکومت کے وفد کی قیادت کی تھی۔وہ شامی حزب اختلاف کے بارے میں اپنے سخت موقف کے لیے مشہور ہیں اور انھیں صدر بشارالاسد کا قریبی معتمد مشیر قرار دیا جاتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -