صومالیہ میں 48 گھنٹوں کے دوران دوسرا رکن پارلیمنٹ قتل،اقوام متحدہ کی مذمت

صومالیہ میں 48 گھنٹوں کے دوران دوسرا رکن پارلیمنٹ قتل،اقوام متحدہ کی مذمت

  

موغا دیشو (اے پی پی) صومالیہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے رکن پارلیمنٹ عبدالعزیز اسحاق مرسل کو قتل کردیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت موغا دیشو میں نامعلوم مسلح افراد نے عبدالعزیز پر ان کے گھر کے سامنے اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنی گاڑی میں سوار ہو کر نکلے تھے ۔ واضح رہے کہ صومالیہ میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران قتل ہونے والے وہ دوسرے رکن پارلیمنٹ میں۔

 اس سے قبل اسمبلی ممبر اسحاق محمد رینو کو گاڑی میں دھماکہ خیز مواد کے دھماکے سے ہلاک کیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسلح جدوجہد میں مصروف الشباب تنظیم کی جانب سے حکومتی افراد کے خلاف دھمکیاں بھی موجود ہیں ۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے خصوصی نمائندہ برائے صومالیہ نے عبدالعزیز کے قتل کی مذمت کی ہے

مزید :

عالمی منظر -