ایران اور جارجیا کے درمیان ریلوے لائن پورے خطے کے مفاد میں ہے‘ حسن روحانی

ایران اور جارجیا کے درمیان ریلوے لائن پورے خطے کے مفاد میں ہے‘ حسن روحانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران (اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران اور جارجیا کے درمیان ریلوے لائن پورے خطے کے لئے فائدہ مند ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران میں جارجیا کے نئے سفیر ایوسب چاخوا شویلی کی سفارتی اسناد پیش کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کا پرپختہ عزم ہے کہ وہ جمہوریہ آذربائیجان کے راستے اپنی ریلوے لائن لائن کو جارجیا کے ساتھ ملا دے-
 جس سے ایران سمیت خطے کے دیگر ممالک کو فائدہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے ایران اور قفقاز کے علاقے سے تاریخی اور ثقافتی ماضی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے لئے بحیرہ اسود منجملہ باتومی کی بندر گاہ سے متصل ہونا نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے۔ اس موقع پر جارجیا کے نومنتخب سفیر نے کہا کہ ان کا ملک چاہتا ہے کہ ملکی تعمیر و ترقی کے لئے ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے۔

مزید :

عالمی منظر -