سعودی وزیر صحت کو کرونا وائرس سے بڑھتی ہلاکتوں پر برطرف کر دیا گیا

سعودی وزیر صحت کو کرونا وائرس سے بڑھتی ہلاکتوں پر برطرف کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(اے این این) سعودی حکومت نے نظامِ تنفس کو متاثر کرنے والے وائرس کے پھیلنے سے ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد کے باعث وزیر صحت عبداللہ الربیہ کو عہدے سے برطرف کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرونا وائرس کے باعث جدہ اور ریاض میں مزید دو شہری ہلاک ہوگئے جبکہ ستمبر 2012میں سعودی عرب میں پھیلنے والے وائرس کے باعث اب تک مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد81ہوگئی۔ وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس کے مزید 17نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 250سے تجاوز کرگئی۔ کرونا وائرس پھیلنے کے باعث خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدلعزیز نے وزیر صحت کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا۔

مزید :

عالمی منظر -