ترک سیکیوٹی فورسزنے 77غیر قانونی تارکین کو گرفتار کر لیا

ترک سیکیوٹی فورسزنے 77غیر قانونی تارکین کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                        استنبول(اے پی پی) ترکی کی ساحلی سیکورٹی نے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 77 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے ضلع بالک ایشر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساحلی سیکورٹی کے ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے جزیرہ کپیدا میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک کشتی کو روکا جس میں 77 غیر ملکی غیر قانون طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حراست میں لئے گئے 27 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کا تعلق شام ‘ عراق ‘ افغانستان اور یوکرین سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام غیر قانونی مہاجرین کو قانونی کارروائی کے بعد ملک بدر کردیا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -