گھرکی ٹرسٹ ہسپتال میں دوسری انٹرنیشنل مکمل گھٹنے کی تبدیلی کے سلسلہ میں ورکشاپ

گھرکی ٹرسٹ ہسپتال میں دوسری انٹرنیشنل مکمل گھٹنے کی تبدیلی کے سلسلہ میں ...

  


لاہور(لیڈی رپورٹر+جنرل رپورٹر) گھرکی ٹرسٹ ہسپتال میں دوسری انٹرنیشنل مکمل گھٹنے کی تبدیلی کے سلسلہ میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف آرتھوپیڈک سرجن بارسلونا یونیورسٹی سپین پروفیسر ڈاکٹر میکولے بینٹو،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سپائن سینٹر پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز، پروفیسر شہزاد جاوید ، پروفیسر نعیم احمد، ڈاکٹر اعجاز احمد، پروفیسر میاں اظہر، ڈاکٹر رضوان اکرم، ڈاکٹر عتیق الزمان، ڈاکٹر عبداللہ، سمیت دنیا بھر کے مشہور آرٹھوپیڈک سرجنز نے شرکت کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سپائن سینٹر پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پہلے سپائن سینٹر گھرکی ہسپتال میں اس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا پاکستان میں کوئی ایسا ادارہ نہیں جہاں آرتھوپیڈک سرجنز کی ٹرینگ دی جائے ۔ اس ورکشاپ کے انعقاد کے بعد پاکستان بھرکے ڈاکٹرز اپنے علاقوں میں خود گھُٹنے کی تبدیلی کر سکیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -