پنجاب یونیورسٹی، داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

پنجاب یونیورسٹی، داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم ایس سی آئی ٹی(فرسٹ اور سیکنڈ ائیر) سیکنڈ اینول امتحان2013ءاوربی ایس کمپیوٹر سائنس (فرسٹ ، سیکنڈ، تھرڈ اور فورتھ ائیر)سیکنڈ اینول امتحان 2013ءکے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ8مئی جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ12مئی2014ءہے جبکہ امتحانات تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا تفصیلی شیڈول پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔