باہمی اشتراک سے لمز میں منعقدہ دوروزہ تعلیمی کانفرنس

باہمی اشتراک سے لمز میں منعقدہ دوروزہ تعلیمی کانفرنس

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز اور یو ایس ایڈ کے باہمی اشتراک سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے نجی سکولوں کا مجموعی معیار بہتر بنانے کے حوالے سے لمز میںمنعقدہ دوروزہ تعلیمی کانفرنس کے پانچویں سیشن کی صدارت پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر انیلہ سلمان نے کی اس موقع پر اخوت کے نمائندہ سید حسین حید ر ، پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک کی ریسرچ انالسٹ خدیجہ علی اور تعمیر مائیکرو فنانس بنک کے چیف سٹرٹیجی آفیسر عطیب طاہر نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے نجی سکولوں کی اعانت کے حوالے سے اظہار خیال کیا اوراپنی تجاوےز پےش کےں۔ بعد ازاں چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن راجہ انور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے وسائل کی کمی کا شکار چھوٹے سکولوں کی مالی اعانت کر کے انہےں اپنے پاﺅں پر کھڑا کےا ہے پنجاب اےجوکےشن فاﺅنڈےشن کی بدولت پرائیوےٹ سکولوں کو نئی توانائی ملی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب اےجوکےشن فاﺅنڈےشن کی پارٹنرشپ سے ان سکولوں مےں تعلےم کا معےار بہتر ہوا ہے اورطالبعلموں کو تعلےم کے ساتھ ساتھ نصابی کتب بھی مفت مہےا کی گئےں ہےں انہوں نے بتاےا کہ پنجاب اےجوکےشن فاﺅنڈےشن نے ان سکولوں کے معےار تعلےم کی مانےٹرنگ کے لئے مربوط مےکنزم تشکےل دےا ہے ۔

قبل ازےں اےم ڈی پنجاب اےجوکےشن فاﺅنڈےشن ڈاکٹر انےلا سلمان نے پنجاب اےجوکےشن فاﺅنڈےشن کے پبلک پراےﺅےٹ پارٹنرشپ پر مبنی تعلےمی ماڈل کے بارے مےں برےفنگ دےتے ہوئے بتاےا کہ اس ماڈل کے توسط سے 14لاکھ مستحق بچوں کومےٹرک تک مفت تعلےم دی جا رہی ہے ۔ ان طالبعلموں مےں 45فےصد لڑکےاں ہےں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -